Tips for Making Special chit-patty Dhai bhalla

Tips for Making Special chit-patty Dhai bhalla

دہی بڑے بنانے کے کئی طریقہ ہیں ہر طریقہ اپنا ایک الگ ذائقہ رکھتا ہے۔ آج ہم آپ کو بہت ہی خاص انداز سے اسپیشل مزیدار دہی بڑے بنانے کا طریقہ بتانے جارہے ہیں۔

دہی بڑے کے اجزاء

  • دہی آدھا کلو
  • پیاز ایک عدد
  • ٹماٹر ایک عدد
  • اُبلا ہوا آلو ایک عدد
  • باریک کٹی ہوئی ہری مرچ دو عدد
  • کھانے کا سوڈا ایک چٹکی
  • پھلکی بنانے کیلئے بیسن آدھا کپ
  • کُٹی ہوئی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
  • نمک حسب ذائقہ
  • زیرہ آدھا چائے کا چمچ
  • پسی ہوئی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
  • بھنا ہوا زیرہ دو چائے کے چمچے
  • پودینے کی پتیاں دو کھانے کے چمچے
  • تیل پھلکی تلنے کے لئے

اسپیشل مزیدار دہی بڑے بنانے کا طریقہ


سب سے پہلے بیسن میں نمک، زیرہ، پسی ہوئی لال مرچ اور کھانے کا سوڈا ڈال کر تھوڑے پانی کی مدد سے ملا کر گھول لیں۔ پھر تلنے کے لئے تیل گرم کر کے اس میں چھوٹی چھوٹی پھلکیاں بنا لیں۔
اب آدھا کلو دہی میں ایک کپ پانی شامل کر کے پھینٹ لیں۔ اس کے بعد پیاز، ٹماٹر اور اُبلا ہوا آلو باریک کاٹ لیں۔ پھر دہی میں پھلکیاں، حسب ذائقہ نمک، بھنا ہوا زیرہ، باریک کٹی ہوئی ہری مرچ اور باریک کٹے ہوئے آلو، پیاز اور ٹماٹر ڈال کر ڈش میں نکال لیں۔ پھر پودینے کی پتیوں سے سجا کر چاٹ مصالحہ کے ساتھ پیش کریں۔ چاٹ مصالحہ کے ساتھ اس کے ذائقہ میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔ اسپیشل مزیدار دہی بڑے تیار ہیں۔

Related Posts

Joyland: “My family accepted me because of this movie.” Says Alina Khan

Joyland: “My family accepted me because of this movie.”

If I had to quit acting for my husband, I would quit: Saba Qamar

If I had to quit acting for my husband, I would quit: Saba Qamar

The video of Atif expressing love to a special fan who came to the concert won his heart

The video of Atif expressing love to a special fan who came to the concert won his heart

The actress Meera! cried for not showing my film in cinemas

The actress cried for not showing my film in cinemas

Criticism of Salman and death threats, Indian singer reveals

Criticism of Salman and death threats, Indian singer reveals

What role is Mahesh Hayat playing in ‘Miss Marvel’?

What role is Mahesh Hayat playing in ‘Miss Marvel’?

Leave a Reply

Your email address will not be published.